بلاول بھٹو سہ پہر 1 بجے بلاول ہائوس سے روانہ ہوئے٬ پھوپھی فریال تالپور نے امام ضامن باندھا٬ روانگی سے قبل بکروں کا صدقہ دیا گیا

اتوار 16 اکتوبر 2016 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اتوار کو سلام شہداء ریلی میں شرکت کے لیے تقریباً سہ پہر ایک بجے بلاول ہاؤس سے نکل کر ٹرک پر بیٹھے ۔ بلاول ہاؤس میں انہوں نے خصوصی دعا کی ۔

(جاری ہے)

ان کی پھوپھی فریال تالپور نے انہیں امام ضامن باندھا ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی دونوں بہنیں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں ۔ ان کی روانگی سے قبل بکروں کا صدقہ دیا گیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے روانگی سے پہلے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ ہم نعرہ ماریں بھٹو کا ٬ ہم پرچم تھامیں بھٹو کا ۔ ‘‘