چکوال‘ یونین کونسلز میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لئے 1000 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرادیئی

اتوار 16 اکتوبر 2016 21:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) ضلع کونسل چکوال ٬6 میونسپل کمیٹیوں اور 71 یونین کونسلز میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لئے 1000 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرادیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مقررہ شیڈول کے مطابق صوبہ پنجاب بھر میں ضلع کونسل کے مخصوص نشستوں پر انتخابات 8 نومبر٬میونسپل کارپوریشن کی10 نومبراور یونین کونسل کے انتخابات 12 نومبر کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل چکوال کی 24 مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لئے 43 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں 15 مخصو نشستوں پر 21 امیدواروں ٬3کسان نشستوں کے لئے 6 امیدواروں٬ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے 4 امیدواروں٬ایک یوتھ نشست پر 6 امیدواروں اور 4 اقلیتی نشستوں کے لئے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ضلع چکوال میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لئے 16 ریٹرننگ افسران اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔کاغذات کی جانچ پڑتال 17اور 18اکتوبر کو ہو گی ٬امیدواروں کی حتمی فہرست بمعہ انتخابی نشانات 24 اکتوبر کوالاٹ کئے جائیں گے ۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوآڈینیشن آفیسر (ڈی سی او) محمود جاوید بھٹی کو ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کی نگرانی کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔