کراچی میں ٹریلر دکھایا، اب لاہور میں دکھائیں گے: خورشید شاہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 اکتوبر 2016 22:36

کراچی میں ٹریلر دکھایا، اب لاہور میں دکھائیں گے: خورشید شاہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اکتوبر۔2016ء)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹریلر دکھایا، اب لاہور میں دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں نکالی گئی سلام شہداء ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں ٹریلر دکھایا، اب لاہور میں دکھائیں گے۔ انہوں نے پی پی پی چیئرمین پر تنقید کرنے والوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بچے سے ہاتھ ملا کر دیکھو طاقت کا اندازہ ہو جائے گا۔ خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن پر بکری کے اوپر شیر کی کھال پہننے کا طنز بھی کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جیالے شکار پر نکل پڑے، اب کہیں شیر نظر نہیں آئیں گے۔