بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے -ترجمان دفترخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 17 اکتوبر 2016 11:52

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17اکتوبر۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے -سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے مختصرپغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور رواں سال 90 سے زائد مرتبہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور رواں سال اب تک بھارت 90 سے زائد مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔