مصطفی کمال نےگورنرسندھ کا نام ای سی ایل میں ڈال کرگرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا

عشرت العباداسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے،چائناکٹنگ کی کی تمام رقم گورنرسندھ کے ہاتھ سے آگے منتقل ہوئی،عشرت العبادکوبزنس کمیونٹی رشوت العبادکے نام سے جانتی ہے،بانی متحدہ سن لیں ہم ڈرنے والے نہیں۔چیئرمین پی ایس پی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 اکتوبر 2016 16:22

مصطفی کمال نےگورنرسندھ کا نام ای سی ایل میں ڈال کرگرفتارکرنے کا مطالبہ ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اکتوبر2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بانی متحدہ سن لیں ہم ڈرنے والے نہیں ،بانی متحدہ کو چیلنج کرنے کا مطلب بھارت کو چیلنج کرنا ہے،عشرت العباد ہمیں کہتا ہے کہ ہمارے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے لیکن سب کو پتا ہے کہ عشرت العباداسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے،عشرت العبادکو بزنس کمیونٹی رشوت العبادکے نام سے جانتی ہے،گورنرسندھ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور فوری گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشرت العبادکو بزنس کمیونٹی رشوت العبادکے نام سے جانتی ہے۔گورنرسندھ ایم کیوایم کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔گورنرسندھ نے لوگوں کوہمارے پاس آنے سے روکا ہواہے۔عشرت العباد کی لندن،کراچی،ابوظہبی اور کینیڈا میں جائیدادبنا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس شخص کے لیے پیسہ سب کچھ ہے یہ شخص 50ہزار بھی نہیں چھوڑتا۔

عشرت جب گورنربنا تواس کے پاس صرف مورگیج والا گھر تھا۔گورنرسندھ نے جائیدادیں اپنے رشتہ داروں کے نام پربنارکھی ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کو اس نہج پر پہنچانے والا آدمی گورنرسندھ ہے۔جبکہ تمام شیطانی قوتوں کو طاقت فراہم کرنے والا آدمی بانی متحدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائناکٹنگ کی کی تمام رقم گورنرسندھ کے ہاتھ سے گئی ہے۔بانی متحدہ ”را“کا آدمی ہے،عشرت العبادکو سب پتا ہے۔بانی متحدہ بزدل آدمی ہیں اس سے ایسی ہی توقعات ہیں،۔متحدہ بانی اپنے ہی بچے کھانے والا آدمی ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے خلاف لوگوں کو بریف کرنے والاگورنرسندھ ہے۔ایک سازش کے تحت ہمیں کمزورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔