شیخوپورہ میں دوروز قبل مارے گئے چھ دہشتگردوں میں سے تین کی شناخت ہو گئی

ہلاک ہونیوالے ملزمان میں شہباز تاثیر کے اغوا ء میں اشتہاری ٬ریڈ بک میں شامل حاجی محمد بھی شامل حاجی محمد اسلامک موومنٹ آف ازبکستان ٬ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیلئے کام کرتا تھا‘ میڈیا رپورٹس

پیر 17 اکتوبر 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2016ء) شیخوپورہ میں دوروز قبل انسداد دہشتگردی فورس کیساتھ مقابلے میں ہلاک ہونیوالے چھ دہشتگردوں میں سے تین کی شناخت ہو گئی ٬ہلاک ہونے والے ملزمان میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا ء میں اشتہاری اور پنجاب پولیس کی ریڈ بک میں شامل حاجی محمد بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے چھ دہشتگردوں میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے جن میں حاجی محمد٬ ساجد خان اور ریاض حسین شامل ہیں۔

حاجی محمد سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث تھا اور پنجاب پولیس نے اسے اشتہاری قرار دے کر اس کا نام ریڈ بک میں شامل کر رکھا تھا ۔حاجی محمد اور اس کے دو ساتھیوں کا تعلق کوکی خیل قبائلی علاقہ جات سے ہے جبکہ حاجی محمد اسلامک موومنٹ آف ازبکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لئے کام کرتا تھامارے جانے والے مزید تین دہشتگردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔