غربت کے خاتمے کیلئے حکومت نے بے شمار پروگرام شروع کر رکھے ہیں٬راجہ ظفر الحق

فوج حکومت پاکستان کا حصہ ہے٬ آرمی چیف کے دہشت گردی خلاف اقدامات کو دنیا نے سراہاہے٬ شہید ملت نوابزادہ رانا لیاقت علی خان پاکستان کے محسن ہیں٬تقریب سے خطاب

پیر 17 اکتوبر 2016 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ شہید ملت نوابزادہ رانا لیاقت علی خان پاکستان کے محسن ہیں اورہر لحاظ سے انہوں نے قائد اعظم کی مدد کی اور قائد اعظم محمد علی جناح کو لیاقت علی خان پر بھرپور اعتماد حاصل تھا۔مشاہیر تحریک پاکستان کے افکار نئی نسل تک منتقل کر کے ہی ہم اپنی قومی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو سکتے ہیں اور خود کو قائد ملت لیاقت علی خان کے پاکستان کے اہل ثابت کر سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد ملت لیاقت علی خان کی 65ویںیوم شہادت کے حوالے سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پر وقار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ اس جامع اردو یونیورسٹی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم کی برسی پر اس تقریب کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید ملت کی زندگی کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے اندر قربانی کا ایسا جذبہ تھا جو کسی او رلیڈر میں دیکھنے میں کم نظر آیا۔

قائد ملت کی سیاسی ٬سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ان کی خدمات و سیاسی مدبر کو بھارتی رہنما بھی یاد رکھتے ہیں۔ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ بھارت نے شروع سے ہی پاکستان کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور اس امید میں تھا کہ پاکستان بہت جلد ختم ہو کر بھارت کا حصہ بن جائیگااور موجود ہ بھارتی وزیر اعظم کے اعمال میں وہی عکس نظر آتے ہیں جو ابتدائی پاکستان کے وقت کے تھے۔

انڈیا اپنے ملک کی بہتری کیلئے کئی ممالک سے معاہدات کر چکا ہے اور ہمارے سی پیک کے معاہدے کے حوالے سے بیانات پر افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے حکومت نے بے شمار پروگرام شروع کر رکھے ہیںا و رپرانے منصوبوں میں بھی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ پاکستان کی فوج حکومت پاکستان کا حصہ ہے اور آرمی چیف نے دہشت گردی کی جنگ کے خلاف جو اقدامات اٹھائے ہیں پوری دنیا نے اس کو سراہا ہے او رپچھلے تین سالوں کے دوران جو خوشگوار روایات قائم کی ہیں پورے ملک کو اس پر فخر ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی خان میموریل سوسائٹی کے سیکرٹری محفوظ نبی سابق سفیر اکرم ذکی ٬سماجی کارکن نسیم عثمانی نے بھی قائد ملت کی خدمات و زندگی و حالات پر روشی ڈالی۔