مسلم لیگ نون کی حکومت کے 3 سال کے دوران ساڑھے22 لاکھ سے زائد ڈاکٹروں، انجینئرز اور دیگر ہنر مندوں کو خلیجی ممالک میں ملازمت کے لیے بھیجا - خلیجی ممالک سے بھیجا جانیوالا زرمبادلہ 12 ارب 75لاکھ ڈالر سالانہ سے تجاوز کر گیا ہے-وزارت اوورسیز پاکستانیز
میاں محمد ندیم منگل 18 اکتوبر 2016 10:58
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18اکتوبر۔2016ء) مسلم لیگ نون کی حکومت کے 3 سال کے دوران ساڑھے22 لاکھ سے زائد ڈاکٹروں، انجینئرز اور دیگر ہنر مندوں کو خلیجی ممالک میں ملازمت کے لیے بھیجا گیا جبکہ خلیجی ممالک سے بھیجا جانیوالا زرمبادلہ 12 ارب 75لاکھ ڈالر سالانہ سے تجاوز کر گیا ہے، سب سے زیادہ افرادی قوت سعودی عرب میں بھیجی گئی ہے جب کہ سب سے کم افرادی قوت کویت میں بھیجی گئی ہے، باہر جانے والے 60 فیصد سے زائد ورکرز میں چھوٹے رینک کے ہنر مند شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ خلیجی ممالک میں افرادی قوت برآمد کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، اس سلسلے میں پاکستان نے خلیجی ریاستوں کے مختلف ممالک بحرین، کویت،قطر،اور متحدہ عرب امارات،کے ساتھ افرادی قوت کی برآمد کے میدان میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے بحرین کی حکومت کو اس بات پر آمادہ کیا کہ پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے جسں سے حکومت بحرین افرادی قوت بھرتی کرتی ہے، پاکستان کے پر زور اصرار پر بحرین حکومت رضامند ہوگئی ہے۔
موجودہ نواز شریف حکومت کے دوران ساڑھے 22 لاکھ سے زائد ڈاکٹروں، انجینئرز اور دیگر ہنر مند جو خلیجی ممالک میں ملازمت کے لیے گئے ہیں ان میں 15 ہزار 953 انجینئرز،5 ہزار 108ڈاکٹرز،953نرسیں،13 لاکھ 42 ہزار ہنر مند ورکرز،88ہزار سے زائد غیر تربیت یافتہ افراد کو خلیجی ممالک میں بھیجا گیا ہے۔ سعودی عرب میں سب سے زیادہ افرادی قوت 11 لاکھ سے زائدبھیجی گئی ہے، یو اے ای میں 95ہزار،عمان ایک لاکھ 35 ہزار،قطر میں30 ہزار سے زائد،بحرین میں27 ہزاراور کویت میں صرف 527افراد کو بھیجا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.