نواب ٹاﺅن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی، کمسن بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 18 اکتوبر 2016 11:23

نواب ٹاﺅن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا، ہلاک ہونے والوں ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18اکتوبر۔2016ء) لاہور کے علاقے نواب ٹاﺅن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی، کمسن بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین میں 26 سالہ مالک، اس کی بیوی آسیہ، 5سال کی بیٹی مریم اور ڈیڑھ سال کا بیٹا آصف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ مالک کی بیوی اور دونوں بچوں کو گلا دبا کر ہلاک کیا گیا جبکہ مالک کی کلائی کی رگیں کٹی ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق مالک سیکیورٹی گارڈ ہے، شواہد سے لگتا ہے کہ اس نے بیوی، بچوں کو ہلاک کر کے خودکشی کی، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی نے قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہو، پولیس مختلف پہلووں سے واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :