ایکواڈور نے وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کا انٹرنیٹ کنکشن منقطع کردیا

منگل 18 اکتوبر 2016 13:13

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) اہم دستاویزات افشاں کرنے والی ویب سائیٹ وکی لیکس نے کہاہے کہ ایکواڈور نے وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کا انٹرنیٹ کنکشن منقطع کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سائیٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوارہیلری کلنٹن کے بارے دستاویزات کی اشاعت کے بعد ایکواڈور نے جولین آسانج کا انٹرنیٹ کنکشن منقطع کردیا ہے۔جولین آسانج اس وقت لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانہ میں قیام پذیر ہے اور انہیں ایکواڈور کی حکومت نے پناہ دی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وکی لیکس نے امریکی مالیاتی ادارہ گولڈ مین ساکس کیلئے ہیلیری کلنٹن کی تین تقاریر کے مسودات شائع کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :