پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہندوستانی چینلز اور مواد پر مکمل پابندی لگانے کی سفارش کردی۔ غیر قانونی ہندوستانی ڈی ٹی ایچ کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے‘ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاون میں اب تک ایف ایم ریڈیو، 120 کیبل اور لوپ آپریٹرز کی طرف سے بھارتی ڈی ٹی ایچ استعمال کرنے پر آلات ضبط کر کیئے گئے ہیں ۔ 3 ٹی وی چینلز بھی 6 فیصد سے زائد انڈین مواد چلانے میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف کیس پیمرا اتھارٹی کو بھیجا جاچکا ہے اور اگر یہ چینلز ملوث پائے گئے تو ان چینلز کو بند کر دیا جائے گا۔چیئرمین پیمرا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 18 اکتوبر 2016 18:28

پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہندوستانی چینلز ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18اکتوبر۔2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ہندوستانی چینلز اور مواد پر مکمل پابندی لگانے کی سفارش کردی۔پیمرا چیئرمین ابصار عالم کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں ا±ن فلموں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جن میں پاکستانی فنکار کام کر رہے ہیں، لہذا ہمیں بھی یہی کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیراعظم نواز شریف کو 2 ہفتے قبل خط لکھا ہے جس میں فاقی حکومت سے کہا گیا ہے کہ بھارتی نشریات اور مواد چلانے کا فیصلہ دو طرفہ بنیادوں پر کیا جائے، اگر بھارت نے پاکستانی چینلز اور نشریات پر مکمل پابندی لگائی ہے تو ہمیں بھی لگا دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت رواں ہفتہ کو اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔ابصار عالم نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہندوستانی ڈی ٹی ایچ کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیا گیا ہے اور رواں ماہ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاو¿ن میں اب تک ایف ایم ریڈیو، 120 کیبل اور لوپ آپریٹرز کی طرف سے بھارتی ڈی ٹی ایچ استعمال کرنے پر آلات ضبط کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 ٹی وی چینلز بھی 6 فیصد سے زائد انڈین مواد چلانے میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف کیس پیمرا اتھارٹی کو بھیجا جاچکا ہے اور اگر یہ چینلز ملوث پائے گئے تو ان چینلز کو بند کر دیا جائے گا۔پاکستانی ڈی ٹی ایچ لائسنس کے اجراءکے حوالے سے چیئرمین پیمرا نے کہا کہ 7 مزید پارٹیوں نے ڈی ٹی ایچ کے لیے درخواست دی ہے جبکہ 9 کمپنیاں پہلے ہی شارٹ لسٹڈ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 ڈی ٹی ایچ لائسنسوں کے لیے 16 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور آئندہ چند ہفتوں کے اندر کھلی بولی کے ذریعے یہ لائسنس جاری ہوں گے۔ابصار عالم نے بتایا کہ ڈی ٹی ایچ کے لیے فلور پرائس 200 ملین روپے رکھی گئی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ملکیت کمپنی شریف فیڈ ملز بھی ڈی ٹی ایچ لائسنس کے لیے شارٹ لسٹ ہوچکی ہے۔یاد رہے کہ پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز اور نیوز و انٹرٹینمنٹ چینلز کو غیر ملکی مواد کی نشریات قانون کے مطابق چلانے کے لیے ہفتہ 15 اکتوبر کی شب 12 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، جس کے بعد پیمرا نے ملک بھر میں غیر ملکی مواد کی غیر قانونی نشریات کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا۔