مردان٬ ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کا میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سجاد پر تشدد کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ

منگل 18 اکتوبر 2016 19:38

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) مردان میڈیکل کمپلیکس کے ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سجاد پر تشدد کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر عدنان خان کررہے تھے ان کے علاوہ چیئرمین ڈاکٹر عمران جوہر ٬جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق ٬ڈاکٹر اسفنددیار ٬ڈاکٹر آیاز کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی ڈاکٹروں نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندی ہوئی تھے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٴْٹھائے ہوئے تھے جس پر ڈاکٹر سجاد کے حق میں نعرے درج تھے ڈاکٹروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرکے قانونی کٹہرے میں لایا جائے اور قرار واقعی سزادی جائے اگر گرفتار نہ کیا تو ہم پورے صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوجاینگے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا جائے اور ہسپتال کی پولیس نفری کو بڑھائی جائے تاکہ ڈاکٹر وں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے انہوںنے وزیر صحت شہرام ترکئی سے مطالبہ کیا کہ باچا خان میڈیکل کالج میں فورینسک لیب قائم کیا جائے تاکہ ہسپتال کے ایمرجنسی میں پوسٹ مارٹم نہ ہو کیونکہ اس سے حالات خراب ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :