روس کی فوجی مشقیں

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:07

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) روس کے مرکزی فوجی علاقے سے منسلک فوجی دستوں نے اپنی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔روس کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کی جنگی تیاری کی نگرانی کرنے کے مقصد کے لیے شروع ہونے والی ان فوری مشقوں میں20 ہزار سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان فوجی مشقوں میں فوج کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کے نفسیات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ان فوجی مشقوں کی5 روز جاری رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ان فوجی مشقوں میں بکتر بند دستے٬ آرٹلری٬ میزائیل کی مختلف اقسام کے دستے اور خصوصی دستے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :