آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نکولس پیٹرک کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اکتوبر 2016 15:17

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نکولس پیٹرک کی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اکتوبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نکولس پیٹرک نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نکولس پیٹرک نے پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ جی ایچ کیو آمد پر نکولس نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔