سی این ایس انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ٬ عمرعبدالمغید٬ فرحان محبوب٬ فرحان زمان٬ طیب اسلم٬ زاہد محمد٬ پیٹرکریڈ٬ یوسف اور ٹوڈ کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

بدھ 19 اکتوبر 2016 22:03

سی این ایس انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ٬ عمرعبدالمغید٬ فرحان محبوب٬ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ کا مین رائونڈ شروع ہو گیا٬ تین پاکستانی پلیئرز فرحان محبوب٬ فرحان زمان اور طیب اسلم سمیت عمرعبدالمغید٬ یوسف٬ پیٹرکریڈ٬ زاہد محمد اور ٹوڈ کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ بدھ کو مصحف علی سکوائش کمپلیکس مین رائونڈ کے آغاز کے موقع پر چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی٬ ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف اینڈ ایویلیوایشن ریئرایڈمائرل معظم الیاس ایچ ون (ایم) نے بطور مہمان خصوصی ایونٹ کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں اور ریفریز میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید رضی نواب٬ کمانڈر نارتھ کمانڈور خالد پرویز اور پی ایس ایف کے کئی دوسرے حکام بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

مین رائونڈ پری کوارٹرفائنلز پر مشتمل تھا جس میں مصر کے عمر عبدالمغید نے پاکستان کے عاصم خان کو شکست دی٬ پاکستانی پلیئر فرحان محبوب نے ہالینڈ کے پلیئر پیڈرو کو ہرایا٬ فرحان زمان نے کرسٹوفر کو ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا٬ پاکستان کے طیب اسلم نے مصر کے مازن کو ہرا کر لاسٹ ایٹ میں جگہ بنائی٬ مصر کے یوسف سلیمان نے آسٹریلین پلیئر ریکس ہیڈرک کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کیا٬ امریکن پلیئر ٹوڈ ہریٹی نے پاکستان کے عباس شوکت کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا٬ ویلز کے پیٹر کریڈ نے مصر کے شہاب کو ہرا کر لاسٹ ایٹ تک رسائی حاصل کی جبکہ مصر کے زاہد محمد نے پاکستان کے احسن ایاز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ایونٹ کے کوارٹرفائنلز آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :