تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی اور بھارتی فوج کے دستوں کی مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ فوجی مشقیں

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اکتوبر 2016 22:08

تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی اور بھارتی فوج کے دستوں کی مقبوضہ کشمیر میں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی اور بھارتی فوج کے دستوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی اور بھارتی افواج کے دستوں کی مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ مشقیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں کی گئیں۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے رواں برس فروری کے ماہ میں چین کے سرحدی علاقے میں مشقیں کی تھیں۔ اب مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی مشقیں فروری میں کی جانے والی مشقوں کا ہی تسلسل ہے۔ ان مشقیں کا انعقاد کسی بھی قسم کی ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے کسی بھی قسم کی مشترکہ مشقوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔