میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی میونسپل و نساسک ملازمین سے پہلی تعارفی ملاقات

بدھ 19 اکتوبر 2016 23:11

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار میونسپل و نساسک کے تمام ملازمین سے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں تعارفی ملاقات کی۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع ڈپٹی مئیر طارق چوھان٬میونسپل کمشنر شجاع الدین عباسی٬نساسک کے منیجر آپریشن اینڈ سروس سکھر علی حسن جمالی کے علاوہ تمام یونین کونسل کے چیئرمین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میئر سکھر نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے ٬ یہاں دیرینہ مسائل ہیں جن کی حل کے لئے تمام ملازمین کو میرا ساتھ دینا ہوگا تاکہ تمام مسائل کو حل کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ اس سلسلے میں تین بار ملاقات ہوئی ہے وزیر اعلی نے مسائل کی حل کیلئے یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا شہریوں نے ان پر بھروسہ کیا اور ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب ملکر سکھر کو خوب صورت بنائیں گے۔ میئر سکھر نے مذید کہا کہ ملازمین کرپشن کی نشاندہی کروائیں کرپشن کیخلاف بھرپور ایکشن ہوگا٬ انہوں نے کہا کہ نساسک میں اب وہ لوگ ہونگے جووہاں کام کریں گے۔تقریب سے ڈپٹی مئیر طارق چوہان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :