Live Updates

مسلم لیگ ن کو دھچکا٬ پنجاب سے دو اہم سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شامل

حامد یار ہراج اور محمد یار ہراج کا عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار قوم وزیر اعظم کے احتساب کا فیصلہ کر چکی, سیاستدانوں کو بھی ترجیحات واضح کرنا ہوں گی٬عمران خان

بدھ 19 اکتوبر 2016 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء) حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو دھچکا٬ پنجاب سے دو اہم سیاسی شخصیات حامد یار ہراج اور محمد یار ہراج نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر حامد یار ہراج اور پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے سابق قائد محمد یار ہراج نے چیئرمین عمران خان اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔

حامد یار ہراج اور محمد یار ہراج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان میں امید کی واحد کرن اور تبدیلی کے علمبردار ہیں ۔پاکستان کے عظیم مستقبل کی خاطر عمران خان کے قافلے میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فرسودہ اور کرپٹ سیاسی نظام کیخلاف فیصلہ کن معرکے میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔بیان کے مطابق چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دونوں شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہو٬آج حق و باطل کے مابین تفریق بالکل واضح ہو چکی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونے والا ہر شخص ظلم اور لوٹ مار کے اس نظام کا خیر خواہ تصور ہو گا۔قوم وزیر اعظم کے احتساب کا فیصلہ کر چکی, سیاستدانوں کو بھی ترجیحات واضح کرنا ہوں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات