اسلام آباد بند کرنے کا مطلب ملک میں انتشار پھیلانا ہے٬دانیال عزیز

عمران خان پہلے اپنا حساب دیں پھر دوسروں پر انگلی اٹھائیں٬پریس کانفرنس

بدھ 19 اکتوبر 2016 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کا مطلب ملک میں انتشار پھیلانا ہے٬ عمران خان پہلے اپنا حساب دیں پھر دوسروں پر انگلی اٹھائیں٬ بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان آف شور کمپنیوں کا حساب دیں٬ شوکت خانم ہسپتال کے پیسہ سے برٹش ورجن آئرش لینڈ میں سرمایا کاری کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کا مطلب انتشار پھیلانا ہے٬ اسلام آباد بند کرنے کی غلطی نہ کریں٬ دوسروں پر دعویٰ کرنے والے خود چور نکلے ہیں٬ پہلے خود کی صفائی پیش کریں٬ عمران خان نے خود کہا تھا کہ آف شور کمپنی چور بناتے ہیں لیکن خود آف شورز کمپنی بنا کر خود کو چور نہیں مانتے٬ جہانگیر ترین نے جو سرمایہ کاری بیرون ممالک کی وہ پاکستان میں بھی ہو سکتی تھی٬ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن نے کن مقدمات پر ہاتھ ڈالا تھا٬ احتساب کا عمل نہ روکیں٬ عمران خان یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے جنرل حامد کو احتساب سے کیوں روکا تھا۔ ۔( وقار)