کراچی ٬پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مقامی لال مرچ کی الیکٹرونک ٹریڈنگ شروع ہوگئی

بدھ 19 اکتوبر 2016 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مقامی لال مرچ کی الیکٹرونک ٹریڈنگ شروع ہوگئی۔ حکومت سندھ لال مرچ کے کسانوں کو فائدہ دینے کیلئے 3 کروڑ روپے کی سبسڈی دی رہی ہے۔پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں کرنسی ٬ سونا چاندی اور کروڈ آئل کی ٹریڈنگ کے بعد اب لال مرچ کی ٹریڈنگ کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

سندھ انٹر پرائزز ڈیولپمنٹ فنڈ کی چیئرپرسن ناہید میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے یہ اقدامات کسانوں کو بھر پور فائدہ دینے کیلئے کیا ہے٬جس کے تحت لال مرچ کی ٹریڈنگ اور ویئر ہائوس کے اخراجات کم کرنے پر حکومت سندھ 3 کروڑ روپے کی سبسڈی دی رہی ہے۔

پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کے ایم ڈی اعجاز علی شاہ کا کہنا ہے کہ مزید زرعی مصنوعات کی الیکٹرونک ٹریڈنگ پر کام جاری ہے۔ملک میں زرعی مصنوعات کی پیداوار بڑھانے کیلئے عالمی مارکیٹ کی طرح زرعی مصنوعات کی الیکٹرونک ٹریڈنگ سے کاشتکاروں کو بہتر ریٹ مل سکیں گے٬ جس سے پیداوار میں اضافے کی توقع ہے۔#

متعلقہ عنوان :