کوئٹہ اکبر بگٹی قتل کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت کل ہوگی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) نواب محمد اکبر خان بگٹی قتل کیس کی سماعت کل بلوچستان ہائی کورٹ میں ہوگی نواب محمد اکبر خان بگٹی قتل کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل دو رکنی بنچ کرے گا جبکہ درخواست گزار نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی جانب سے ان کے وکیل سہیل راجپوت عدالت میں پیش ہونگے۔