اگر نظر بند بھی کر دیا گیا تو بھی 2 نومبر کے لیے ہماری پوری تیاری ہے۔ عمران خان
سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو نومبر کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے پر امن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کا اچھا رسپانس مل رہا ہے، رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو جو نتیجہ ہم چاہ رہے ہیں وہ جلدی آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری بیس سال کی سیاست میں ایسا رسپانس کبھی نہیں ملا، ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں۔ اگر نظر بند بھی کر لیا گیا تو ہماری پوری تیاری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی ہمیں احتجاج کو نہیں روک سکتی۔ وزیر اعظم کا بھارت میں کاروبار ہے اور اسی لیے ان کی کوشش ہے کہ بھارت ان سے خوش رہے۔(جاری ہے)
عوام بھی 7 ماہ سے پانامہ پر جواب کا انتظار کر رہی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ اب استعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں آنا ۔
عمران خان نے خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بنات ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو معلوم ہی نہیں کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔ اپنی کرپشن اور چوری کو بچانے کے لیے خونی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔میرا نہیں خیال کہ کسی کو پر امن احتجاج پر اعتراض ہونا چاہئیے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ڈگڈگی پاک فوج کے خلاف ایک پراپیگنڈہ ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم پر حملہ شرمناک ہے، جنگ میں بھی اسپتالوں پر حملہ نہیں کیا جاتا۔ عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم پر الزامات لگانے والے بے شرم آدمی ہیں۔ ان کے الزامات کے باوجود شوکت خانم کو پہلے سے کہیں زیادہ عطیات ملے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.