ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی کویادگارشہداء پرحاضری سے روک دیاگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:02

ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی کویادگارشہداء پرحاضری سے روک دیاگیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2016ء) :ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے کارکنوں کو یادگار شہداء پر جانے سے روک دیا گیا،رینجرزنے جناح گراؤنڈ کے تمام دروازے بند کردیے،متحدہ لندن کی رابطہ کمیٹی نے یادگارشہداء پر حاضری دینے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی لندن کے ممبراسحاق جناح گراؤنڈ پہنچے تو دروازے بند کردیے گئے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے کارکن لیاقت چوک پہنچ گئے،جہاں پر کارکنوں نے نعرے بازی کی۔رینجرز نے نائن زیرو کے اطراف میں قائم ایم کیوایم کی چوکیاں بھی ختم کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :