پاک فوج نے برطانیہ میں پٹرول کیمبرین مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

ْ کیمبرین پٹرول فوجی مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہیں جس میں 140 ملکوں کے فوجی شریک ہوتے ہیں

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:06

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاک فوج نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر دوسری مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے عالمی سطح پراپنی برتری ثابت کرتے ہوئے برطانیہ میں ویلز آرمی کا سالانہ کیمبرین پٹرول مقابلہ ایک مرتبہ پھرجیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ دنیا بھر میں سب سے مشکل سمجھی جانے والی مشقوں میں پاک فوج کیجوانوں نے فولادی قوت برداشت کا مظاہرہ کیا اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ کیمبرین پٹرول فوجی مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہیں جس میں 140 ملکوں کے فوجی شریک ہوتے ہیں جب کہ پاک فوج نی2010 میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :