بلوچستان ہائیکورٹ ٬نواب اکبر بگٹی کیس کی سماعت ٬عدالت نے وکلاء سے آئندہ پیشی پر کسی ملزم کی مسلسل عدم پیشی پرسزا بارے دلائل طلب کرلئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں نواب اکبر بگٹی کیس کے سلسلے میں آئینی درخواست کی سماعت ہوئی ٬ عدالت نے فریق وکلاء سے آئندہ پیشی پر کسی ملزم کی مسلسل عدم پیشی پرسزا کے حوالے سے دلائل طلب کرلئے ہیں آئینی درخواست نوابزادہ جمیل بگٹی نے دائر کررکھی ہے جس میں سابق صدر پرویزمشرف٬آفتاب شیرپاواورشعیب نوشیروانی کی بریت کو چیلنج کیاگیاہے سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیرالدین پر مشتمل بنچ نے کی سماعت کے موقع پر فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے فریقین کے وکلاء سے استفسار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 21ایل کے تحت کسی ملزم کی عدم پیشی کی کیا سزا ہوتی ہے اس حوالے سے عدالت کی جانب سے آئندہ پیشی پر کسی کی عدم پیشی پرسزا کے حوالے سے دلائل طلب کرلئے اور کیس کی سماعت 22نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔