آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری آئیسکو اعلامیہ کے مطابق تعمیراتی/مینٹیننس کاموں کے سلسلہ میں 21 اکتوبرصبح10:00بجے تادن00:14بجے تک٬بھل٬ جھٹہ ہتھیال٬ ریلائنس ویونگ مل٬ جرار کیمپ٬ انڈسٹریل فیڈرز٬ ٬ صبح09:00بجے تادن00:14بجے تک٬ کھنہ ایسٹ٬ چھٹہ٬ F-6/2٬ پنڈوریاں٬ تُمیر٬ سی ڈی اے آفس٬ F-9پارک٬ G-9/4٬ انڈسٹریل تھری٬ I-10/1٬ بیلا روڈ٬ شاہ اللہ دتہ٬ بھارہ کہو٬ پنڈی پوائنٹ٬ بیروٹ ٬ نمبل٬ اپر ٹوپہ٬ انگوری فیڈرزاور گردونواح کے علاقوں کی بجلی بند رہے گی ۔

آئیسکو اپنے معزز صارفین سے بجلی کی سپلائی کے دوران پیش آنے والے اس تعطل پر معذرت خواہ ہے۔ تعمیراتی کام مقررہ وقت سے قبل مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :