گورنر سندھ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں ٬ ترجمان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) ترجمان گورنر ہائوس نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت ٬ جھوٹ اور لغو قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ گورنر سندھ صوبہ میں امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح و بہبو د کے لئے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں جس کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اسے مجرموںکے خاتمہ تک جاری رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :