نثار کھوڑو کے سندھ کا صدر منتخب ہونے پر پیپلز پارٹی لاڑکانہ کی ریلی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:46

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر نثارکھوڑو کے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر منتخب ہونے کی خوشی میں لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے میئر لاڑکانہ اسلم شیخ کے قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

درگاہ قائم شاہ بخاری سے نکالی گئی ریلی پاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر جیالوں نے خوب جشن منایا اور ڈھول شہنائی پر رقص کیا۔ کارکنان نے نثار احمد کھوڑو کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے نثارکھوڑو کو صوبائی ذمہ داری دیکر اچھا فیصلہ کیا ہے جس سے صوبے کے اندر پارٹی مزید مستحکم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :