ترجمان گورنر ہائوس کی گورنر سندھ پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ترجمان گورنر ہائوس نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت٬ جھوٹ اور لغو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ گورنر سندھ صوبہ میں امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اسے مجرموںکے خاتمہ تک جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :