وکی لیکس نے اوباما کی خفیہ ای میل جاری کردی

اوباما ٹیم نے صدارتی انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی منتقلی کی تیاری شروع کردی تھی٬وکی لیکس کا دعویٰ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) انٹر نیٹ پر خفیہ مواد جاری کرنے والے ادارے وکی لیکس نے امریکی صدربراک اوباما کی بھی خفیہ ای میلز جاری کردیں٬ وکی لیکس نے دعویٰکیا ہے کہ اوباما ٹیم نے صدارتی انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی منتقلی کی تیاری شروع کردی تھی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے دعوی کیا کہ دو ہزار آٹھ میں براک اوباما نے انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی تیاری شروع کرتے ہوئے ملکی معیشت کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی تھی صدارتی انتخابی مہم کے منیجر جان پڈیسٹا کی ہیک کی گئی ای میلز سے اوباما کی کم از کم پانچ ای میلز ملی ہیں یہ ایل میلز خفیہ ایڈریس سے کی گئی تھیں۔

وکی لیکس نے سوال اٹھایا ہیکہ اوباکا کو خفیہ ای میل ایڈریس استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

متعلقہ عنوان :