کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:38

کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) : بھارتی فوج نے کریلہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر کریلہ سیکٹر پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج نے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ واضح رہےکہ آج صبح بھی بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کی تھی جس پر پنجاب رینجرز نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گنیں خاموش کروا دی تھیں۔