عائشہ ممتازفارغ،ڈی جی فوڈ پنجاب نے رافعہ حیدرکوڈائریکٹرآپریشن تعینات کردیا

عائشہ ممتازنےمبینہ طورپرغیرمعیاری دودھ بنانیوالی2فیکٹریاں سیل کی تھیں،جس پرڈی جی فوڈ اتھارٹی اورعائشہ ممتازمیں سردجنگ جاری تھی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:00

عائشہ ممتازفارغ،ڈی جی فوڈ پنجاب نے رافعہ حیدرکوڈائریکٹرآپریشن تعینات ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) : ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب نے عائشہ ممتازکو عہدے سے ہٹاکررافعہ حیدرکوڈائریکٹرآپریشن فوڈاتھارٹی تعینات کردیاہے،عائشہ ممتاز نےمبینہ طورپرغیرمعیاری دودھ بنانیوالی 2فیکٹریاں سیل کی تھیں،جس پرڈی جی فوڈ اتھارٹی اورعائشہ ممتاز میں مبینہ طورپرسرد جنگ تھی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فوڈاتھارٹی پنجاب نے عائشہ ممتازکیخلاف کاروباری طبقات اور دفترکے سٹاف کی جانب سے متعددشکایات ملنے پرانہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ عائشہ ممتازکی جگہ رافعہ حیدرکو ڈائریکٹرآپریشن فوڈاتھارٹی تعینات کردیاہے۔فوڈآفیسررافعہ حیدرگریڈ17میں‌ہیں تاہم انہیں‌ڈایرکٹرآپریشن کا چارج دیا گیاہے۔ذرائع نے مزیدبتایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی اورعائشہ ممتاز کے درمیان مختلف معاملات میں مبینہ طورپرسرد جنگ بھی چل رہی تھی۔عائشہ ممتاز نےمبینہ طور پرغیرمعیاری دودھ بنانیوالی 2فیکٹریاں سیل کی تھیں۔جس کا کیس بھی چل رہاہے۔دوسری جانب عائشہ ممتازکا کہناہے کہ انہوں نے104 دن کی رخصت لے لی،تاہم ان کا کسی بھی کیس سے کوئی اختلاف نہیں۔بلکہ انہوں نے نجی مصروفیات کے باعث 104 روز کی چھٹی لی ہے۔

متعلقہ عنوان :