پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ساتھ ہے٬سردار شہاب الدین

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سردار شہاب الدین نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی پانامہ لیکس کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو پانامہ لیکس کے حوالے سے جو چار نکات پیش کررکھے ہیں اس حوالے سے اگر وزیراعظم نوازشریف نے ان نکات پر27نومبر تک کوئی حامی نہ بھری تو پاکستان پیپلزپارٹی 27دسمبر کو جواپرٹی کی چیرپرسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کادن ہے ہم سڑکوں پر ہونگے۔(قیوم زاہد)