پاکستانی کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ میں پھنسانے والے صحافی کو سزا

برطانیہ کی مقامی عدالت نے قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں صحافی مظہر محمود کو 15 قید کی سزا سنا دی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:31

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستانی کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ میں پھنسانے والے صحافی کو سزا ٬برطانیہ کی مقامی عدالت نے قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں صحافی مظہر محمود کو 15 قید کی سزا سنا دی ہے۔جعلی شیخ کے نام سے مشہور مظہر محمود پاپ اسٹار تولیسا کونٹوس تاولوس کے خلاف خبر لکھی تھی جس میں انہیں ڈرگ فکسر ظاہر کیا تھا اور ان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن وہ عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔

پاپ گلوکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے مظہر محمود کیلئے اپنے روابط استعمال کرتے ہوئے پیسوں کے عوض کوکین کا بندوبست کیا لیکن شواہد نہ ہونے پر یہ مقدمہ عدالت میں ختم کردیا گیا تھا۔53 سالہ مظہر پر الزام ہے کہ انہوں نے تولیسا کے مقدمے میں عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور کراؤن پراسی کیوشن نے انہیں 15 ماہ کی سزا دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے جج جیرالڈ گورڈن نے کہا کہ مظہر محمود نے اپنے کیریئر میں چند بہت اچھے کام کیے لیکن جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے انہیں سزا دینا ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ مظہر محمود اپنی خفیہ خبروں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں تاہم ان کی زندگی میں ہلچل اس وقت پیدا ہوئی جب سابق برطانوی اٹارنی جنرل لارڈ گولڈ اسمتھ نے انہیں جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان کی تمام خبروں اور ثبوتوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا۔مظہر محمود وہی ہیں جنہوں نے 2010 میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر محمد عامر٬ محمد آصف اور اس وقت کے کپتان سلمان بٹ پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام عائد کیا تھا اور بکی مظہر مجید کی فوٹیج بھی منظر عام پر لائے تھے جس کی بنیاد پر تینوں کھلاڑیوں جیل ہونے کے ساتھ ساتھ معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :