وزیر داخلہ نے فورتھ شیڈول کے تمام افراد کے بلاک شناختی کارڈ فوری بحال کرنے کاحکم دیدیا
دنیا کی کوئی طاقت دین کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی٬ دینی قوتوں نے سیکیورٹی کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ٬ ان کو کسی صورت نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی٬خود کو دینی قوتوں کا سپاہی سمجھتا ہوں ٬ تمام نازک حالات میں ہر فورم پر ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا٬نادرا آئندہ فورتھ شیڈول کے کسی بھی فرد کا شناختی کارڈ بلاک نہ کرے ٬ ان کی شہریت ملک سے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی٬تمام صوبائی حکام سے مل کر دینی حلقوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی فاع پاکستان کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران یقین دہانی دینی قوتوں کو دانستہ طور پرہرمحاذ پر دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے ٬ ہمارے صبرکا پیمانہ لبریز کرگیا ٬اسلام اور پاکستان کے حوالے سے ہر عمل اور ہر قدم میں پیش پیش ہوں گے ٬ حکومت اسلامی نظریات اور اسلامی قوتوں کو نشانہ بنانے والوں کا نوٹس لے٬ مولانا سمیع الحق اور دیگر کا مطالبہ
جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فوری طور پر فورتھ شیڈول کے تمام افراد کے بلاک شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے نادرا کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ بھی فورتھ شیڈول کے کسی بھی فرد کا شناختی کارڈ بلاک نہ کیا جائے ٬ اسی طرح ان کی شہریت پر بھی کوئی پابندی نہ لگائی جائے اور نہ ملک سے باہر جانے پر کوئی پابندی ہوگی٬ فوری طور پر چاروں صوبوں کی حکومتوں سے بات کرکے انہیں دینی قوتوں اور کونسل کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے کا کہوں گا تاکہ آپ کے مسائل جلد از جلد باہمی مشاورت سے حل کرائے جاسکیں٬ دنیا کی کوئی طاقت دین کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی٬ دینی قوتوں نے سیکیورٹی کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ٬ انہیں کسی صورت بھی نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.