پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی معیشت میں سنگ میل ثابت ہوگا٬ صوبائی مشیر مذہبی امور

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:52

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے کہ پاک -چین دوستی کی بنیاد رکھی یہ دوستی بھائی چارگی میں تبدیل ہوگئی ہے جس سے دونوں ممالک نے دنیا میں اپنا مقام بنا یا ہے اور دونوں ملک سی پیک کے باعث دنیا میں نمایاں ترقی حاصل کرینگے اور پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی معیشت میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے کمشنر ہائوس سکھر میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے پاک -چین دوستی کار ریلی میں شرکاء کے اعزاز میں دی جانیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس منصوبے کی تکمیل کے لیے بھرپور تعاون کریگی تا کہ یہ منصوبہ جلد اور وقت پر مکمل ہو سکے جس سے پاکستان کی ترقی کی راہیںکھلیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک -چین دوستی پر فخر محسوس ہورہا ہے اور سی پیک کا منصوبہ ملک کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اور دونوں ممالک میں تاریخی آثار ثقافت ٬ سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور دونوں ممالک کے نوجوان ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے میں فائدہ حاصل کرینگے اور اس کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔

اس موقع پر پاک -چین کار ریلی کے گروپ لیڈر لی نے اپنے اعزاز میں دی جانیوالی تقریب سے خطاب کرتے حکومت سندھ کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا کہ کار ریلی کا وفد 57افراد پر مشتمل ہے جو28دنوں میں 18ہزار کلومیٹرراستہ مکمل کرکے پاک-چین دوستی کو مضبوط کرنے کا ثبوت دیں گے جس سے دونوں ممالک معاشی ترقی حاصل ہوگی اور اس منصوبے سے دونو ں ملکوں کی مواصلاتی رابطے بہتر ہونگے اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سندھی تہذیب چائینہ کی ہزاروں سال پرانی تہذیب سے مشابہت رکھتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات آج کے نہیں ہزاروں سال پرانے ہیں آخر میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے ریلی میں شریک چین کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی تحفے کے طور پر پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :