پاکستان آرمی میں سپاہی اور جونیئر کمیشنڈ آفیسر(نائب خطیب)کی بھرتی کے لئے شیڈول کا اجراء

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:52

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان آرمی میں سپاہی اور جونیئر کمیشنڈ آفیسر(نائب خطیب)کی بھرتی کے لیے شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ پاک آرمی کے سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفیسر میجر محمد ندیم کے اعلامیہ کے مطابق15 اکتوبر تا 15 نومبر 2016 تک آرمی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر میں سکھر٬ خیرپور٬ گھوٹکی اور نوشہروفیروز کے جوانوں کو بھرتی کا عمل جاری ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاک آرمی کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر آن لائن اور پنو عاقل میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے جس کے لیے عمر کی حد 18 سال والے امیدوار اصل شناختی کارڈ کے ساتھ اور 18 سال سے کم عمر کے امیدوار فارم ’’ب‘‘ کے ساتھ تمام تعلیمی اسناد٬ڈومیسائل٬ 6 عدد فوٹوپاسپورٹ سائز٬ 5 عدد والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیوں کے ساتھ آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل کے نمبرز071-5805599 ٬ موبائل نمبر0333-7177074 پر رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

اقلیت (Minority )خواہ پاکستان کے کسی بھی ضلع سے تعلق رکھتے ہوں آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل میں بھرتی ہوسکتے ہیںجبکہ جونیئر کمیشنڈ آفیسر(نائب خطیب)کے لیے مندرجہ بالا تاریخوں کے دوران تعلیم قابلیت دینی مدرسہ سے درس نظامی(خاصہ٬ عامہ٬ عالیہ٬المیعہ)جو کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہو٬پاکستان کے کسی بھی تعلیمی بورڈ سے کم از کم ایف ای/ ایف ایس سی یا مساوی٬ روزمرہ کے متعلق عربی میں بول چال میں مہارت ٬قرات٬ حفظ اضافی تصور کی جائے گی٬ طبی معیار برائے سول امیدوار عمر 20 سے 28 سال٬ قد 5 فٹ3 انچ٬میڈیکل کیٹیگری اے٬ طبی معیار برائے فوجی امیدوارعمر کی حد 20 سے 35 سال ٬ نوکری سروس1 تا 16 سال٬ قد 5 فٹ 3 انچ٬ میڈیکل کیٹیگری اے ٬ درخواست فارم کے ساتھ 100/= روپے کا پوسٹل آرڈربنام ڈی جی پی اے٬ پی اے دائریکٹوریٹ جی ایچ کیو٬ راولپنڈی کرکے متعلقہ آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر میں جمع کروائیںمزید معلومات کے لیے دیے گئے ٹیلیفون نمبرز پر رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :