ْمحکمہ اینٹی کرپشن کی حیدرآباد اور بدین میں کارروائیاں٬ سب رجسٹرار اور سینئر کلرک گرفتار

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) اینٹی کرپشن نے جمعہ کو 2 بڑی کارروائیاں کر کے بدین سے کو آپریٹو ہائوسز سوسائٹیز ڈپارٹمنٹ کہ سینئر کلرک کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اینٹی کرپشن نے سول مجسٹریٹ کی موجودگی میں کارروائی کر کے سینئر کلرک محمد بخش سیال کو 32 ایکڑ زمین کی این او سی جاری کرنے کی عوض گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن نے حیدرآباد میں بڑی کارروائی کر کے ایف آ ئی آر میں نامزد ملزم اور سابقہ سب رجسٹرار قاسم آباد غلام شبیر قریشی کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عثمان غنی صدیقی نے کہا کہ ملزم پر رشوت کہ عوض جائداد کے جعلی کاغذات بنانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :