کراچی : ایم کیو ایم لندن کے رہنماوں کو رینجرز نے حراست میں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:33

کراچی : ایم کیو ایم لندن کے رہنماوں کو رینجرز نے حراست میں لے لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2016ء) : رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کو پریس کانفرنس کے لیے آتے ہوئے راستے میں گرفتار کیا ۔ گرفتار رہنماؤں میں ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے دونوں رہنماؤں کو میٹھا رام ہاسٹل منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حسن ظفر عارف کو پریس کلب کے باہر سے جبکہ کنور خالد یونس کو پریس کلب آتے ہوئے گورنر ہاؤس کے قریب سے حراست میں لیا گیا، حسن ظفر نے ایم کیو ایم میں شمولیت کرنے والوں کا اعلان کرنا تھا رابطہ کمیٹی لندن نے 4 بجے پریس کانفرنس کرنا تھی۔ رابطہ کمیٹی کی پریس دوسری جانب امجد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کی گرفتاری کے پیش نظر ایم کیو ایم لندن کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو متحدہ قومی موومنٹ نے12 رکنی عبوری رابطہ کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔