Live Updates

عمران خان بیلٹ مانتے ہیں نہ عدالت کا فیصلہ ٬ ہم نے ان کے 120دن والے دھرنے دیکھے ٬ 14اور15بھی دیکھے٬ 2نومبر والا دھرنا بھی دیکھیں گے ٬اس کے بعد بھی نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہونگے ٬ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا٬ سپریم کورٹ کا رزلٹ آیا کہ کوئی دھاندلی نہیں ہوئی تو اس کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کردیا٬ عمران خان یو ٹرن کے ماہرہیں ٬ تلاشی لینی ہے تو اپنے وزیر اعلیٰ کی لوجس پر چوری ثابت ہوچکی ہے

وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا لیگی راہنما خان عبد القیوم خان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطا ب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان بیلٹ نہیں مانتے نہ عدالت کا فیصلہ مانتے ہیں ٬ ہم نے انکا 120دن والے دھرنے دیکھے ہیں 14اور15بھی دیکھیں ہیں اور یہ 2نومبر والا بھی دیکھیں گے اسکے بعد بھی نواز شریف ہونگے ٬ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا سپریم کورٹ کا رزلٹ آیا کہ کوئی دھاندلی نہیں ہوئی تو انہوں نے اس سے بھی انکار کیا۔

عمران خان یو ٹرن کے ماہرہیں جھوٹ بولنا انکے لئے کوئی مشکل نہیں٬ آپ وزیراعظم کی تلاشی کی بات کرتے ہیں اپنے وزیر اعلیٰ کی تلاشی لے اور ان پر چوری ثابت ہوچکی ہے پھر کیوں آپکے ساتھ ہے۔وہ پشاور میں مسلم لیگی راہنماء خان عبد القیوم خان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کررہے تھی انہوں نے کہاکہ خان عبدالقیوم خان کی برسی اس لئے مناتے ہیں کہ مشران کی ماضی اور ان کی جدوجہد کو دیکھ کر ملک و قوم کی ترقی کے راستوں کا تعین کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

پشاور قیوم خان کا شہر ہے جوکسی زمانے میں مسلم لیگ کا گڑھ تھا آج بھی اگر آپ ساتھ دیں تو اسکو دوبارہ مسلم لیگ کا گڑھ بنائیں گے اور خان عبدالقیوم خان کی یاد کو تازکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کئی دھڑے بن گئے کئی گروپ سامنے آئے تو میاںنواز شریف نے اکر مسلم لیگ کو ملک کا بڑا سیاسی جماعت بنا دیا ہے ۔ جو ملک کے ترقی کا سوچ رکھتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو بات تو ترقی اور انصاف کی کرتے ہیں لیکن ایجنڈا کچھ اور رکھتے اور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز سامنے نہیں آتا یہ لوگ کونسی سیاست کرتے ہیں اگر یہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو اپنی باری کا انتظار کریں اوراگر بیلٹ پر یقین کرتے ہیں تو گلگت اور آزاد جموں کشمیر میں لوگوں نے انہیں مسترد کیا ہے لوگوں نے بیٹ کو مسترد کرکے شیر کے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بیلیٹ نہیں مانتے نہ عدالت کا فیصلہ مانتے ہیں۔

ہم نے انکا 120دن والے دھرنے دیکھے ہیں 14اور15بھی دیکھیں ہیں اور یہ 2نومبر والا بھی دیکھیں گے اسکے بعد بھی نواز شریف ہونگے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا سپریم کورٹ کا رزلٹ آیا کہ کوئی دھاندلی نہیں ہوئی تو انہوں نے اس سے بھی انکار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کے بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں بہت جلد عدالت کا فیصلہ سامنے آئیگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں زیادہ لوگوں کو لانے کو کامیابی قرار دی تو نواز شریف نے چترال ٬ سوات میں جلسے کئے آج اسکی ویڈیو نکال کر دیکھ لیں کہ کس کے پاس اکثریت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی عمران خان نے مردان میں جلسہ کیا اسکے مقابلے میں ہم نے مردان کے علاقہ شیر گڑھ میں شمولیتی جلسہ کیا جس میں عوام کا سمندر اُمڈ آیا تھا اور انہیں صرف اتنا کہا تھا کہ جن لوگوں کو نواز شریف سے پیار ہے وہ آجائیں انہوں نے کہا کہ اسی طرح پشاور کے حلقہ این اے 4متنی میں جلسہ کیا ۔

اسکی ویڈیو دیکھ لیں تو انداز ہ ہوگا کہ اس میں کتنے لوگ آئے تھے یہ ایک واضح پیغام ہے کہ پختونخوا کے لوگوں نے عمران خان کی پالیسی کو مسترد کیا ہے وہ جلسے کیلئے پورے ملک سے لوگ جمع کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قول وفعل میں تضاد نہیں ہونا چاہئے عمران خان نے اب نعرہ لگایا ہے کہ نواز شریف تلاشی دے یا استعفیٰ دے آپ تلاشی کی بات کرتے ہیں میں پورے پاکستان سے کہتا ہوں اپ کے ساتھ جتنے لوگ سٹیج پر کھڑے ہیںان کی آف شور کمپنیز پاکستان میں سب سے زیادہ ہے لیکن و ہ اپ کے ساتھ سٹیج پر بیٹھے ہیں ۔

دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف کی مالی حیثیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن کے ماہرہیں جھوٹ بولنا انکے لئے کوئی مشکل نہیں آپ تلاشی کی بات کرتے ہیں اپنے وزیر اعلیٰ کی تلاشی لے اور ان پر چوری ثابت ہوچکی ہے پھر کیوں آپکے ساتھ ہے ۔خود آپ نے احتساب کمیشن بنایا اس کے تلاشی کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ بھی ملوث ہے اب وزیر اعلیٰ کی سیٹ چھوڑا چاہیئے انہوں نے کہا کہ سٹیج پر کھڑے ہوکر نکالے جانیوالے وزراء کے بارے میں عمران خان نے اعلان کیا کہ ہم نے چوروں کو نکال دیا ہے لیکن آج وہی لوگ آپکے پاس بیٹھے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات