کوئٹہ٬وزیراعلیٰ بلوچستان کی سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی سے ملاقات

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور صوبے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہفتہ کے روز سابق وزیراعظم الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی٬ کافی دیر جاری رہنے والی اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور صوبے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا٬ اس موقع پر سماجی کارکن اور ماہر تعلیم کاشفہ تاج نے وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر صنعت و تجارت سردار در محمد ناصر بھی ملاقات میں موجود تھے٬ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے سرکاری چھٹی کے باوجود انتہائی مصروف دن گزارہ اور سرکاری امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔