لاہورہائیکورٹ کا ڈیڑھ سوسالہ تقریبات کے دوران کرکٹ میچز بھی کروانے کا فیصلہ ‘چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے انتظاما ت کا حکم دیدیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) لاہورہائیکورٹ کا ڈیڑھ سوسالہ تقریبات کے دوران کرکٹ میچز بھی کروانے کا فیصلہ ‘چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے انتظاما ت کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات یکم نومبر سے شروع ہو رہی ہیں جس میں عدالت عالیہ کے تاریخی٬ ثقافتی اور عدالتی پس منظر کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف نوعیت کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے٬ ان تقریبات کے دوران کرکٹ میچز کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر ریاض علی زیدی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ملازمین میں سے کرکٹ کی دوٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ٬ کرکٹ ٹیموں کی تشکیل کیلئے عدالت عالیہ کے ملازمین اور افسروں نے نام مانگ لئے گئے ہیںچیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کرکٹ میچز کیلئے تمام انتظامات کرنے کی منظوری دیدی ہے

متعلقہ عنوان :