گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کی ایف آئی آر درج مقدمہ ‘ملازمہ مہوش کے والد شاہدعمران کی مدعیت میں درج

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) لاہور کے کریم بلاک میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کی ایف آئی آر درج مقدمہ ملازمہ مہوش کے والد شاہدعمران کی مدعیت میں درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کریم بلاک میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کی ایف آئی آر مہوش کے والد کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے ایف آئی آر شیخ رضوان ٬ انکی اہلیہ عائشہ رضوان اور انکے سولہ سالہ بیٹے عبداللہ کیخلاف درج کی گئی ہے۔

تینوں کو گرفتار کر کے پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے چودہ سالہ مہوش نے مالکان کے خلاف تشدد کرنے کی شکائت کی تھی جس پر مہوش کا میڈیکل کرائے جانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شیخ رضوان کا کہنا ہے کہ مہوش ایک روز پہلے ہی گھر سے بھاگ گئی تھی الزام بے بنیاد ہے تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔