رینجرز نے سکھر اور حب چوکی کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات سکھر اور حب چوکی کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے 23 اکتوبر 2015ء کو جیکب آباد میں9 محرم الحرام کے موقع پر بم دھماکے دہشت گرد کامران خرانی نے منصوبہ سازی کی جبکہ قاری عطاء اللہ نے معاونت کی٬ دونوں دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت مزید معلومات کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ کسی بھی مشکوک فرد یاسرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس اپ نمبر 03162369996 یارینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

متعلقہ عنوان :