بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی شریک حیات اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی آج( اتوار کو) منائی جائے گی۔بیگم نصرت بھٹو کا انتقال 23 اکتوبر 2011 کو ہوا تھا ۔بیگم نصرت بھٹو نے پیپلزپارٹی کی سیاست میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی بھٹو کے وزیر اعظم بننے کے بعد نصرت بھٹو کو 1973 سے 1977 تک خاتون اول کی حیثیت حاصل رہی۔وہ ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی سفر میں ہرقدم پر ان کے ساتھ رہیں ۔1979 میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد نصرت بھٹو کو پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بنایا گیا٬ جس کے بعد ان کی عملی سیاست کا آغاز ہوا۔ پیپلزپارٹی اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں مادر جمہوریت کے خطاب سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :