پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کا عمل نہ ہونا تشویشناک ہے٬سربراہ پاکستان سنی تحریک

تعلیم کے دشمن غریبوں کواپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں غریب عوام کو ان سے نجات دلاکر ہی ملک آگے بڑھے گا٬ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کا عمل نہ ہونا تشویشناک ہے ٬سیاست میں برادشت کے عنصر کو ختم کردیا جائے تو آمریت پنپتی ہے ٬جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے ٬پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے ٬کرپشن میں ملوث تمام سیاستدانوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانا ہوگی ٬پاناما مہ لیکس میں ملوث تمام افراد کے خلاف تحقیقات کو یقینی بنانا ہوگا ٬جاگیر دار وڈیرے تعلیم کے دشمن ہیں جو نہیں چاہتے غریب عوام تعلیم حاصل کرکے ملک کو آگے کی طرف لیجائیں تعلیم کے دشمن غریبوں کا اپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں ٬وڈیروں ٬جاگیرداروں سے غریب عوام کو نجات دلاکر ہی ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے ٬دوقومی نظریہ کے نام پر پاکستان وجود میں آیا اور اسی نظریئے کے تحفظ کیلئے لاکھوں جانیں قربان کرکے ہمارے اسلاف نے پاکستان حاصل کیا٬ اہلسنت کے نظریئے کے تحفظ کیلئے علماء ومشائخ و پیران عظام کو میدان عمل میں آنا ہوگا ٬ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علاقائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٬ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے ٬اسلام دشمن قوتوں کو پاکستان میں سر نہیں اٹھانے دینگے جو اسلام کا دشمن ہے وہ پاکستان کا بھی دشمن ہے یہ ہی دو قومی نظریہ کی اساس ہے ٬ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ لانے کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا ٬پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن مصطفائی ہے ہم اپنے صبرو شعور سے دہشتگردوں کو شکست دینگے ٬پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیںثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم عزم کرتے ہیں محبت کا پرچم تھام کر ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں ٬ہمیں خوف نہیں کسی دہشتگردی کا ہم نے مرکر بھی جینا سیکھ لیا ہے ٬اسلام کی تاریخ قربانیوں کا مظہر ہے ٬ہمارا مقصد مسلک اعلیحضرت کی خدمت ہے اور اسی مقصد کیلئے ہمارے قائدین نے قربانی دیں۔