بیگم نصرت بھٹو نے ملک کی سب سے سیاہ آمریت کا بہادری سے مقابلہ کیا٬ بلاول بھٹوزرداری

ذوالفقار علی بھٹو کے تختہ الٹنے کے بعد تمام کارکنان اور جیالے بیگم نصرت بھٹو کے ساتھ کھڑے رہے٬ چیئرمین پیپلزپارٹی کا مادر جمہوریت کی پانچویں برسی کے موقع پرپیغام

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی پانچویں برسی کے موقع پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے٬ جنہوں نے پاکستان کے عوام اور جمہوریت کے لیے اپنا پورا خاندان قربان کردیا٬بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے ملک کی سب سے سیاہ آمریت کا بہادری سے مقابلہ کیا٬شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تختہ الٹنے کے بعد تمام کارکنان اور جیالے بیگم نصرت بھٹو کے ساتھ کھڑے رہے٬ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور جیالے آج بیگم نصرت بھٹو کو ان کی پانچویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں٬پاکستان پیپلزپارٹی ان کی آمر کے خلاف جدوجہد اور پاکستان کی تاریخ کے ایک ڈکٹیٹر کے خلاف مقبول عوامی تحریک کی سربراہی کو کبھی فرامو ش نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :