سپر ماڈل میرانڈا کیراور سنیپ چیٹ کے بانی ایوان سپیگل کا شادی کا فیصلہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:50

سپر ماڈل میرانڈا کیراور سنیپ چیٹ کے بانی ایوان سپیگل کا شادی کا فیصلہ
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) سپر ماڈل میرانڈا کیراورسماجی میل جول کی ویب سائیٹ سنیپ چیٹ کے بانی ایوان سپیگل نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں نے آئندہ سال شادی کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

میرانڈا کیر نے پانچ سال قبل اورلانڈو بلوم سے شادی کی اوران کا چار سال کا ایک بچہ بھی ہے۔سپر ماڈل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوںنے شادی کی منصوبہ بندی کرلی ہے اوراس ضمن میں تمام تر تفصیلات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سپیگل نے انہیں باضابظہ طورپروپوزکیا تو وہ بڑی جذباتی ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :