آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا لوگارڈ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گی

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹینا لوگارڈ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج ( پیر ) کے روز اسلام آباد پہنچیں گی۔عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹینا لوگارڈز پاکستان کا پہلا دورہ کریں گئیں۔

(جاری ہے)

کرسٹینا لوگارڈ دورے کے دوران پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقات بھی کریں گی۔ کرسٹینا لوگارڈ دس سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آئی ایم ایف کی سربراہ ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک آئی ایم ایف قرض پروگرام کی کامیابی کے بعد کرسٹینا لوگارڈز کادورہ پاکستان خاصی اہمیت کا حامل ہے۔