Live Updates

تحریک انصاف کا دھرنا٬حکومت کا ریڈ زون کی سکیورٹی فوج کے حوالے کر نے پر غور

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے پیش نظر ریڈ زون کی سکیورٹی کے لئے فوج کو طلب کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ریڈ زون سمیت تمام اہم تنصیبات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد کی جائیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے دھرنے کے پیش نظر ریڈ زون سمیت اہم تنصیبات کی سکیورٹی پاک فوج کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پاک فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کو یکم نومبر کو طلب کر لیا جائیگا۔ بیرونی سکیورٹی کے لئے ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی فوج کی طلبی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کی جائیگی اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ وزارت داخلہ کو ایک درخواست لکھے گی جس میں فوج طلبی کا کہا جائیگا۔۔( علی)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات